عامر اور رجنی کانت میں تصادم کا خطرہ
Fun Club :: news corners :: showbiz news
Page 1 of 1
عامر اور رجنی کانت میں تصادم کا خطرہ
سیکرٹ سپر اسٹار کا باکس آفس پر 2.0 سے تصادم کا خطرہ ہے کیونکہ دونوں فلمیں دیوالی پر ایک ساتھ ریلیز ہوں گی۔ (فوٹو: فائل)
ممبئی: عامر خان کی ’سیکرٹ سپر اسٹار‘ کا باکس آفس پر رجنی کانت اور اکشے کمار کی فلم ’2.0‘ سے تصادم کا خطرہ ہے کیونکہ یہ دونوں فلمیں ہی دیوالی کے موقعے پر ایک ساتھ ریلیز کی جائیں گی۔
بھارتی فلم ڈسٹری بیوٹرز کے پاس 11 اگست کو ریلیز کےلیے پہلے ہی سے دو بڑی فلمیں ’ٹوائیلٹ: اے لو اسٹوری‘ اور ’دی رِنگ‘ موجود ہیں جن کے ہوتے ہوئے ان تاریخوں میں کسی تیسری بڑی فلم کی گنجائش نہیں نکل رہی اور اسی وجہ سے عامر خان اور رجنی کانت کی فلمیں مجبوراً دیوالی کے اختتامی ہفتے میں ایک ساتھ ریلیز کی جائیں گی۔
عامر خان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس مسئلے پر بات کرنے کےلیے رجنی کانت کو ذاتی فون بھی کیا تھا اور ان سے ’سیکرٹ سپر اسٹار‘ اور ’2.0‘ کی ایک ساتھ ریلیز سے متعلق خدشات پر گفتگو بھی کی تھی جس کے بعد ’’رجنی سر کی نیک تمناؤں کے ساتھ‘‘ اس فلم کو دیوالی کے موقعے پر ریلیز کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔
بالی ووڈ فلم انڈسٹری سے وابستہ سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان دونوں فلموں کے ایک ساتھ ریلیز ہونے کی صورت میں دونوں کا بزنس متاثر ہوگا جس سے فلم انڈسٹری کو نقصان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
واضح رہے کہ ’سیکرٹ سپر اسٹار‘ میں مرکزی کردار نبھانے کے علاوہ اس فلم کے پروڈیوسر بھی عامر خان ہی ہیں جو اپنی ’’عامر خان پروڈکشنز‘‘ کے پلیٹ فارم سے یہ فلم پیش کررہے ہیں۔ فلم کی کہانی ادویت چندن نے لکھی ہے اور وہی اس کے ڈائریکٹر بھی ہیں جبکہ ’سیکرٹ سپر اسٹار‘ میں عامر خان کے ساتھ زائرہ وسیم بھی دکھائی دیں گی جو اس سے پہلے ’’دنگل‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں جس پر انہیں بھارت میں ’’نیشنل فلم ایوارڈ‘‘ بھی دیا جاچکا ہے۔

Permissions in this forum:
You cannot reply to topics in this forum
|
|